BBC Urdu TV

سینیٹ میں خیبر پختونخوا سے ہمیں پوری نشستیں ملنی چاہئیں۔بیرسٹر سیف

سینیٹ میں خیبر پختونخوا سے ہمیں پوری نشستیں ملنی چاہئیں۔بیرسٹر سیف

الیکشن کمیشن کے غلط فیصلوں کی وجہ سے خیبر پختون خواہ میں مخصوص نشستوں کا معاملہ پیدا ہوا، مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ سیکشن 104 کی خلاف ورزی کی۔مشیر اطلاعات خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے ہمیں پوری نشستیں ملنی چاہئیں مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ سیکشن 104 کی خلاف ورزی کی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ساتھ دشمنی کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی مخالف مہم جاری ہے اور پی ٹی آئی کو ایک مہم کے تحت سیاسی عمل سے باہر کیا جارہا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلوں کی وجہ سے سینیٹ الیکشن متنازع ہوا، الیکشن کمیشن کےغلط فیصلوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کا معاملہ پیدا ہوا، مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ سیکشن 104 کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر تحفظات ہیں، الیکشن کمیشن کے پاس آئین کی غلط تشریح کا اختیار نہیں، پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کو روایہ متعصبانہ ہے، ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے ہمیں پوری نشستیں ملنی چاہئیں، سینیٹ میں خیبر پختونخوا سے پوری سیٹیں ملنا ہمارا حق ہے۔

Exit mobile version