BBC Urdu TV

سینیر صحافی محمد زاہد خورشید کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے خوشی ہے کہ یہ ہمارا قیمتی سرمایہ

سینیر صحافی محمد زاہد خورشید کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے خوشی ہے کہ یہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ڈاکٹر محمد رمضان صدر ایچ ڈی ایف پاکستان

ہماری تنظیم کی تمام سرگرمیوں، میٹنگز اور ہو میو پیتھک میڈیکل کیمپس کو زمہ داری کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کیا، وہ نہایت قابل تحسین ہے

جہلم (سٹی رپورٹر) ہو میو پیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن ایچ ڈی ایف پاکستان کی جانب سے سئنیر صحافی محمد زاہد خورشید کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا جس میں ہو میو پیتھک ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ صدر ہو میو پیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن (ایچ ڈی ایف) پاکستان اور ہو میو پیتھک ڈاکٹر عدنان حسین جنرل سیکریٹری ہو میو پیتھک ڈاکٹر ز فاؤنڈیشن (ایچ ڈی ایف) پاکستان کا کہنا تھا کہ محمد زاہد خورشید جو کہ پرنٹ میڈیا کے ایک مایہ ناز اور مخلص صحافی ہیں، ہمارے ادارے ہو میو پیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن ایچ ڈی ایف پاکستان کے لئے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے ہماری تنظیم کی تمام سرگرمیوں، میٹنگز اور ہو میو پیتھک میڈیکل کیمپس کو جس خوبصورتی، دیانتداری اور زمہ داری کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کیا، وہ نہایت قابل تحسین ہے۔ ان کی تحریروں نے نہ صرف ہمارے کاموں کو کو اجاگر کیا بلکہ معاشرے میں صحت اور خدمت خلق کے جذبے کو بھی فروغ دیا۔ ہم ان کی بے لوث خدمات کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں اور ان کی محنت، خلوص اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ایسے مخلص افراد ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ محمد زاہد خورشید اسی جذبے کے ساتھ اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Exit mobile version