سینئر صحافی محمد حسین عابد 45 برس کے ہوگئے، صحافی برادری کی جانب سے جنم دن کی مبارکباد کے پیغامات، نیک خواہشات کا اظہار۔
ہر دلعزیز سماجی، فلاحی، صحافتی شخصیت محمد حسین عابد کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، محمد ساجد کمبوہ، محمد احسان مغل و دیگر
کمالیہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پریس کلب کمالیہ کے جنرل سیکرٹری، ہر دلعزیز سماجی و فلاحی شخصیت، بانی تحریک ون وے روڈ کمالیہ، سینئر صحافی محمد حسین عابد کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیٹر ملٹی میڈیا ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، بانی و منتظم پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ محمد ساجد کمبوہ، بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل، چوہدری کامران احمد نصرت و دیگر شخصیات نے سینئر صحافی محمد حسین عابد کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد حسین عابد نے کمالیہ کے خونی روڈ کو ون وے بنانے کی تحریک چلائی۔ ون وے روڈ منظور بھی ہو گیا تاہم سیاست دانوں کی باہمی رسہ کشی کی وجہ سے منصوبہ پر کام کے آغاز اور تکمیل میں تاخیر ہو رہی ہے۔ کمالیہ کے مسائل کی بروقت مثبت انداز میں نشاندہی کرنے اور حکام بالا تک پہنچانے میں اپنا صحافتی کردار ادا کیا۔ حق سچ کو حق سچ ہی کہا حق سچ ہی لکھا۔ ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا۔ معاشرے کی اصلاح کے لیے اپنا مثبت صحافتی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دنیائے فیسبک پہ چھائے پیار اور تہزیب والے عظیم بے ضرر و قابل ستائش شخصیت سینئر صحافی محمد حسین عابد کو ایڈیٹر ملٹی میڈیا ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، بانی و منتظم پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ محمد ساجد کمبوہ، بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل اور چوہدری کامران احمد نصرت نے خراج تحسین کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔ دعا ہے زندگی کے ہر قدم پہ سرخرو رہیں۔ سالگرہ مبارک ہو! ہماری دعا ہے پاک پروردگار سے کہ آپ آنے والے ہر دن میں مسرتوں کے گلاب اور خوشیوں کے نگینے حاصل کرو۔ ہر وہ چیز تمہاری دسترس میں ہو جس کی خواہش کرو۔ اور ہر خواب مبارک ہو، اللہ تعالیٰ تندرستی والی لمبی عمر دے۔ آج آپکی زندگی کا خوبصورت دن ہے۔ آج کا خوشیوں بھرا دن آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ دعا کی صورت میں تیری خاطر جو میرے ہونٹوں سے لفظ نکلے، انہی کے بدلے وہ مہربان رب جب جب بھی تیرا نصیب لکھے۔ عروج لکھے، کمال لکھے، کبھی نہ حرف زوال لکھے۔ خوشیاں لکھے وہ ڈھیر ساری اور تیری عمر دراز لکھے۔ جو خوشی تمہارے قریب کرے، وہ سدا تمہیں نصیب کرے۔ تجھے صرف خلوص ملا کرے۔ جو خیال دل میں اسیر ہو وہ تعبیر بن کر کھلا کرے۔ تجھے ایسا ایک جہان ملے جہاں غموں کا گزر نہ ہوا کرے۔ جدھر روشنی ہو خلوص کی اور نفرت کوئی نہ کیا کرے۔ آمین
