BBC Urdu TV

سینئر سیاستدان خواجہ سعد رفیق کا کاکاخیل ہاؤس چارسدہ آمد

سینئر سیاستدان خواجہ سعد رفیق کا کاکاخیل ہاؤس چارسدہ آمد۔

اس موقع پر شہید میاں عاصم شاہ کاکاخیل کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی اس موقع پر سابق کرکٹر یونس خان بھی موجود تھے۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سینئر سیاستدان خواجہ سعد رفیق کی کاکاخیل ہاؤس چارسدہ آمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خواجہ سعد رفیق کی کاکاخیل ہاؤس چارسدہ آمد ہوئی اس موقع پر انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چارسدہ کے صدر ہمایون شاہ کاکاخیل، میاں محسن شاہ کاکاخیل، میاں عالمگیر شاہ کے ساتھ تعزیت کی اس موقع پر سابق کرکٹر یونس خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ شہید میاں عاصم شاہ کاکاخیل کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس ذوالفقار حمید سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید میاں عاصم شاہ کاکاخیل کے لواحقین کو انصاف دلانے میں کلیدی کردار ادا کریں اور قتل میں ملوث ایس ایچ او کو سخت و عبرت ناک سزا دی جائے اس موقع پر سینئر سیاستدان خواجہ سعد رفیق نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کام عوام کا تحفظ ہے نہ کہ عوام کا بے گناہ قتل ایسے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی وقت کی اشد ضرورت ہے۔

Exit mobile version