سیلاب متاثرین کی مدد ہم سب کی زمہ داری ہے ہے۔ڈاکٹر زی خان
پاکستان کے بیشتر اضلاع کے عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں۔ معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ و سماجی شخصیت
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کے معروف سوشل ایکٹوسٹ و معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر زی خان نے کہا کہ سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضائع پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے اضلاع باجوڑ، بونیر، سوات، بٹگرام ، مانسہرہ سمیت مختلف علاقوں میں حالیہ سیلابی تباہ کاریاں نہایت افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش غم اور اس کٹھن وقت میں ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ و سماجی شخصیت ڈاکٹر زی خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اقوام متحدہ، ملکی اور غیر ملکی فلاحی اداروں اور سرمایہ دار طبقہ سے اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں اور اس مشکل گھڑی میں طبقاتی یکجہتی کا عملی ثبوت پیش کریں انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ سیلاب میں جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ زخمی افراد کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے۔امین
