BBC Urdu TV

سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتی ہوں۔نادیہ قریشی

سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتی ہوں۔نادیہ قریشی

حکومت سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔معروف سوشل ورکر و ماحولیاتی کارکن

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخواہ کی معروف سوشل ورکر و ماحولیاتی کارکن نادیہ قریشی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ لوگوں کے گھر۔ مال مویشی اور، فصلیں تباہ ہو گئیں متاثرہ اور غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں۔ معروف سوشل ورکر و ماحولیاتی کارکن نادیہ قریشی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں ایک قوم بن کر اس مشکل وقت میں اپنے متاثرہ افراد کی مدد کرنی چاہیے اور غمزدہ خاندانوں کا دکھ بانٹنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنا حکومت وقت کی زمہ داری ہے۔

Exit mobile version