سیرت النبیﷺ پر عمل پیرا ہوکر تمام تر مساٸل پر قابو پایا جاسکتا ہے:سید راشد حسین بخاری
امت مسلمہ کو درپیش مساٸل کی بنیادی وجہ احکامات الہیہ سے دوری کا نتیجہ ہے:ناٸب صدر
فلسطین و کشمیر میں جاری ظلم و تشدد کے خاتمے کے لیے مسلم ممالک سربراہان کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا:گفتگو
ناٸب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کا جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب سے خطاب
ناٸب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ اسلام کی تبلیغ میں جہاں قرآن پاک،کلامِ الٰہی و احادیث نبویؐ کا کردار ہے وہیں سیرت نبوی آپ کی عملی زندگی ، صحابہ کرام،اولیاء اللہ کی زندگیاں اور ان کا اخلاق و کردار بھی اسلام کی تبلیغ کا ذریعہ بنا،ہم کو بھی اسلامی سفیر بن کر عملی زندگی سے دوسروں تک اسلام کا پیغام ِامن پہنچانے کی پوری کوشش کرنی ہوگی تبھی ہم بہترین امت کہلانے کے حقدار ہوں گے، تبھی ہم ساری دنیا سے دہشتگردی،انتہاء پسندی اور ظلم و جبر کا خاتمہ کرنے کی پوزیشن میں آئیں گے،ہم سب ربیع الاول کے پیغامِ محمدیؐ کو اپنے سینے سے لگائیں،اپنا محاسبہ کریں اورجائزہ لیں کہ ہمارے اندر تعلیماتِ رسول اللہ کا عملی حصہ کتنا پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش مساٸل کی بنیادی وجہ احکامات الہیہ سے دوری کا نتیجہ ہے اگر امت محمدیہ ان پر عمل کرتے ہوٸے أگے بڑھے تو تمام تر مساٸل و پریشانیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روئے ارضِ ظلم، فساد اور خوں ریزی سے اسی لیے بھر گئی ہے کہ انسانوں نے خدا کی بندگی کو چھوڑ کر اپنے ہی جیسے انسانوں کی غلامی کو اختیار کرلیا ہے۔ اعلانِ توحید کے انقلابی کلمے نے سب سے پہلے ان ہی لوگوں کو اپنا دشمن بنایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چاہنے والے ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خون کے پیاسے ہوگئے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمدردی، رواداری اور محبت کی تابندہ مثال ہے، آپ ﷺ کا کردار اور اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
15.09.2024
