BBC Urdu TV

سیالکوٹ واقعہ: فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کردی

لاہور: معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو جھاڑ پلانے کے معاملے کی وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرتے ہوئے ناقص اشیائے ضروریہ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی، عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ رمضان بازار میں پیش آنے والے واقعہ کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے فردوس عاشق اعوان نے اہم ملاقات کی جس میں چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک بھی شریک ہوئے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ رمضان بازار واقعہ کی رپورٹ پیش کی اور رمضان بازار میں ناقص اشیائے ضروریہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی ناقص پالیسی پر بھی بریف کیا۔

وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری سے واقعہ بارے تفصیلی رپورٹ مانگتے ہوئے رمضان بازاروں میں حکومتی پالیسی کے مطابق معیاری اشیائے ضروریہ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامیہ فیلڈ میں نکل کر رمضان بازاروں میں حکومتی پالیسی پر عمل کرائے۔

Exit mobile version