BBC Urdu TV

سیاسی و معاشی استحکام کیلئے اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہوگا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

سیاسی و معاشی استحکام کیلئے اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہوگا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

تنقید در تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح پر عمل کرنے کی ضرورت ہے:چیئرمین
پاکستان کا پانچ فیصد امیر ترین طبقہ ٹیکس نہیں دیتا مگر اس طرف کسی کی توجہ نہیں جاتی:گفتگو
ٹیکس کا سارا بوجھ تنخواہ دار اور غریب طبقے پر ڈالا جارہا ہے جوپہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ملک کو درپیش معاشی مسائل کے حوالے سے گفتگو

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،تنقید در تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح کی پالیسیوں پر عمل کیا جائے تو اس کے مثبت نتائج مرتب ہوں گے،ملک اس وقت ابتر معاشی حالات سے گزر رہا ہے مگر کسی کے کانوں پر جوں تک بھی نہیں رینگ رہی بلکہ سب کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے اور اشرافیہ ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے،اس سے بڑھ کر ظلم اور کیا ہوگا کہ پاکستان کا پانچ فیصد امیر ترین طبقہ ٹیکس نہیں دیتا مگر اس طرف کسی کی توجہ نہیں جاتی بلکہ سارا بوجھ تنخواہ دار اور غریب طبقے پر ڈالا جارہا ہے جوپہلے ہی بلا واسطہ اور بالواسطہ دونوں مدات میں ٹیکس ادا کررہا ہے مگر اس کے باوجود ہر بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی جاتی ہے اور بجٹ خسارا پورا کرنے کے لئے بھی پہلی نظر اسی طبقے پر پڑتی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کو درپیش معاشی مسائل کے حل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت اگر حقیقی معنوں میں ملکی ترقی و خوشحالی کی خواہش مند ہے تو اسے چاہیے کہ وہ پسند و نا پسند کی سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سب کو ایک ساتھ لے کر آگے بڑھے ورنہ ملک و قوم کو درپیش مسائل کا حل تو دور کی بات ان کے حل کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکے گا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
19-10-2024

Exit mobile version