BBC Urdu TV

سیاسی مذاکرات ہورہے ہیں اور اختلافات کو جلد ختم ہونا چاہیےبیرسٹر گوہر

سیاسی مذاکرات ہورہے ہیں اور اختلافات کو جلد ختم ہونا چاہیےبیرسٹر گوہر

عدالت نے فیصلہ دینا ہی تھا تو کچھ انتظار کرلیتے، فیصلے کا تعلق مذاکرات کے ساتھ نہ ہونا چاہیے اورنہ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ سیاسی مذاکرات ہورہے ہیں اور اختلافات کو جلد ختم ہونا چاہیے۔اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ دینا ہی تھا تو کچھ انتظار کرلیتے، فیصلے کا تعلق مذاکرات کے ساتھ نہ ہونا چاہیے اورنہ ہے۔بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کوئی ڈیل نہیں، 2 نکات پر مذاکرات ہوں گے، مینڈیٹ کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہیں، درخواستیں التوا پر ہیں، 4 ماہ کے اندر مینڈیٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سیاسی مذاکرات ہورہے ہیں اور ٹیبل پر مذاکرات ہونے چاہئیں، پرامید ہیں، اختلافات کو جلد ختم ہونا چاہیے۔

Exit mobile version