BBC Urdu TV

سیاست بہت ہوچکی،حکومت اور اپوزیشن کو اختلافات بھلانے ہوں گے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

سیاست بہت ہوچکی،حکومت اور اپوزیشن کو اختلافات بھلانے ہوں گے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

حکومت کے پاس پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے ثبوت ہیں تو سپریم کورٹ میں پیش کرے:گفتگو

کسان موسمیاتی تبدیلیوں سے زرعی پیداوار میں کمی اور صنعتکار توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں:چیئرمین

آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پانے کے باوجود ملک میں معاشی استحکام کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے

آئی پی پیز معاہدوں کی ناجائز شرائط اور ان کے گھپلوں پر حکومتی سطح پرخاموشی بہت سارے سوالات کو جنم دے رہی ہے

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ سیاست بہت ہوچکی اب حکومت اور اپوزیشن کو ملک اور قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متحدہوکر آگے بڑھنا ہوگا،حکومت کے پاس اگرتحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے ثبوت موجود ہیں تو انہیں سپریم کورٹ میں پیش کریں اگر ان کا مقصد صرف حزب اختلاف پر دباؤ بڑھانا ہے تواس میں کامیاب نہیں ہوپائیں گے بلکہ سیاسی عدم استحکام مزید بڑھ جائے گا،اس وقت کسان موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب زرعی پیداوار میں کمی اور صنعتکار توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں ایسے حالات میں سیاسی قیادت سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ باہمی اختلافات کو بھلا کر ملک وقوم کی خاطر مل بیٹھیں اور یقینی بنائیں کہ بحرانوں میں پھنسی کشتی کو بھنور سے نکالا جائے مگر صاحب اقتدار سیاستدان بحرانوں کو سمیٹنے کی بجائے تند وتیز بیان بازی سے انہیں بڑھاوا دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیاسی و معاشی استحکام کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں کی ناجائز شرائط اور ان کے گھپلے 2020ء کی انکوائری رپورٹ میں ثابت ہوچکے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں یہ مزید واضع ہوکر سامنے آئے ہیں،تاہم حکومتی سطح پر تاحال اس معاملے پر کوئی موقف نہیں دیا گیااور ان کی خاموشی بہت سارے سوالات کو جنم دے رہی ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پانے کے باوجود معاشی استحکام کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے اگر حکومت اسی طرح ہوا میں تیر چلاتے ہوئے آگے بڑھتی رہی تو آنے والے دنوں میں ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائیں گے،ملک اور قوم کے وسیع تر مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ ذاتی مفادات اور اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے خلوص نیت اور جذبہ حب الوطنی سے بلا تفریق آگے بڑھا جائے۔

Exit mobile version