BBC Urdu TV

سپیکر ملک محمد احمد خان سے لاڈز لا کالج کے طلبہ کی پنجاب اسمبلی میں ملاقات

سپیکر ملک محمد احمد خان سے لاڈز لاء کالج کے طلبہ نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں طلبہ کو پنجاب اسمبلی کی کارروائی، کمیٹی سسٹم اور ایوان میں ہونے والی قانون سازی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ جمہوریت کا اہم ستون ہے، قانون سازی کے عمل میں نوجوان نسل کا آگاہی حاصل کرنا ضروری ہے، پارلیمان عوام کی آواز ہے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے قوانین بنائیں، قانون سازی کا عمل نہایت شفاف اور منظم ہوتا ہے جس میں ہر رکن کی شمولیت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

دورے کا مقصد طلبہ کو قانون سازی کے عمل سے آگاہ کرنا اور ان میں پارلیمانی فہم و ادراک پیدا کرنا تھا تاکہ وہ مستقبل میں بہتر رہنمائی اور خدمت کے قابل ہو سکیں۔

Exit mobile version