BBC Urdu TV

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق احکامات پر عملدرآمد اور غور و خوض کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس صبح 11 بجے الیکشن کمیشن آفس میں ہوگا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور لیگل ونگز کے حکام بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اُس پر عملدرآمد کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا تھا۔

Exit mobile version