BBC Urdu TV

سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں 4 ہزار 372 مقدمات نمٹا دیئے

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 28 اکتوبر سے 29 نومبر تک نمٹائے گئے مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی۔

اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں چار ہزار 372 مقدمات نمٹا دیئے، ایک ماہ کے دوران 1853 نئے مقدمات دائر ہوئے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس اور ساتھی ججز نے انتھک کوشش کی جس سے زیر التوا مقدمات نمٹانے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل ریفارمز چیف جسٹس کے ایجنڈے میں ترجیح پر ہیں۔

Exit mobile version