پنڈدادن خان : سٹی چوکی پولیس پنڈدادن خان کی شاندار کاروائی چند دن قبل معصوم بچے کو کچلنے والے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ٹرک تھانے منتقل
پنڈدادن خان 25 اگست کو کھیوڑہ روڈ پر صبح چھ بجے ٹرک غفار نامی 13 سالہ بچے کو مبینہ طور پر کچل کر فرار ھو گیا تھا پنڈدادن خان سماجی حلقوں کا ڈی پی او جہلم ڈاکٹر فہد سمیت سٹی چوکی پولیس پنڈدادن خان کو خراج تحسین سٹی چوکی پولیس پنڈدادن خان کی شاندار کاروائی 25 اگست کو اعلی صبح کیھوڑہ روڈ پر بھلوال کے ریایشی13 سالہ غفار والد افتخار جو کہ ریلوے پھاٹک پنڈدادن خان کے قریب عارضی جھگیوں میں رہائش پذیر تھے کو مبینہ طور نامعلوم ٹرک ڈرائیور نے کچل دیا اور موقع سے فرار ھو گیا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم ڈاکٹر فہد سے ہمدردانہ اپیل کی جنکی خصوصی یدایت پر سٹی چوکی پنڈدادن خان انچارج مسعود بٹ محرر سٹی چوکی راجہ نیر عباس نے اپنی ٹیم کے ساتھ جہلم روڈ کیھوڑہ روڈ کشمیر چوک سمیت تمام روٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹرک کو ٹراس کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ھے ٹرک ڈرائیور کا تعلق نواحی گاوں پینوال سے ھے سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم ڈاکٹر فہد کا شکریہ ادا کرتے ھوے سٹی چوکی پولیس پنڈدادن خان کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا ۔۔
پنڈدادن خان
رپورٹ : عمران حیدرببلی
