BBC Urdu TV

سٹی ٹریفک پولیس، راولپنڈی راولپنڈی: پاکستانی خاتون پولیس افسر کا عالمی اعزاز

سٹی ٹریفک پولیس، راولپنڈی
راولپنڈی: پاکستانی خاتون پولیس افسر کا عالمی اعزاز

راولپنڈی (23 اکتوبر) – چیف ٹریفک آفیسر، راولپنڈی ایس پی بینش فاطمہ کا ایک اور اعزاز۔ ایس پی بینش فاطمہ کی قابلیت و صلاحیت کا عالمی سطح پر اعتراف۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) 2024کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ایوارڈ پولیس افسران کی قائدانہ صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ خدمات کا عالمی اعتراف ہے۔
ایس پی بینش فاطمہ واحد پاکستانی خاتون افسر ہیں جنہوں نے ملک بھر کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ انہیں بوسٹن، امریکہ میں منعقدہ آئی اے سی پی کانفرنس کے دوران اس عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایس پی بینش فاطمہ نے اپنی محنت اور صلاحیتوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستانی خواتین عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ایس پی بینش فاطمہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف پنجاب پولیس بلکہ پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ایسی باصلاحیت افسران مستقبل میں پولیس لیڈر شپ میں اہم کردار ادا کریں گی۔
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس دنیا بھر میں پولیس افسران کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے والی سب سے بڑی تنظیم ہے، اور ہر سال 40 سال سے کم عمر بہترین پولیس افسران کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

Exit mobile version