BBC Urdu TV

سٹی مال سٹی ہاوسنگ جہلم میں مارکیٹینگ آفس کے افتتاح کے موقع پر سیاسی اور سماجی

بیوروچیف چینل فائیو سینئر خاتون صحافی صائمہ سحر کے دفتر کا افتتاح

سٹی مال سٹی ہاوسنگ جہلم میں مارکیٹینگ آفس کے افتتاح کے موقع پر سیاسی اور سماجی رہنماوں کی خصوصی شرکت

جہلم (محمد زاہد خورشید) سینئر خاتون صحافی صائمہ سحر کے دفتر کا افتتاح ہو گیا افتتاح کے مہمان خصوصی رہنماء پی ٹی آئی چوہدری غلام احمد زمرد اور چوہدری زاہد،شیخ واحد گوگا تھے پروگرام میں عمر مشتاق برگٹ،شیخ واحد گوگا ،عاطف محمود بھٹہ،میاں توصیف جی ایم مارکیٹینگ ،طاہر محمود قادری،مرزا محمد افضل،محمدالیاس ڈار، عقیب الرحمان صدر پریس کلب شہباز بٹ،عامر کیانی،نعیم بھٹی،مرزا جبار،مرزا قاسم ،چودھری تنویر سینیئر صحافی شہزاد بٹ،رائل لائینز کلب،حاجی اقبال اعوان،صحافی و پرنسپل اثریہ بوائز سکولز اینڈ کالج جہلم محمد زاہد خورشید و دیگر سیاسی , سماجی شخصیات،ڈیلرزاور صحافی برادری کی بھرپور شرکت۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نہایت ہی کم وقت میں شعبہ صحافت میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض نہایت ہی ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتے ہوئے صنف نازک ہو کر صنف آہن کی طرح اپنا لوہا منوا کر معاشرے میں ایک مقام حاصل کیا اور ایسے موقع پر انہوں جہلم کی پہلی سینیٹر لیڈی صحافی صائمہ سحر نے جہلم کے پوش ایریا اور بہترین کاروباری مرکز سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اپنے دفتر ٹی ایس میڈیا مارکیٹنگ اور ایڈوائزری کا افتتاح کا پروگرام ترتیب دیا اور اس پرونق پروگرام کے مہمان خصوصی صدر جہلم پاکستان تحریک انصاف چوہدری غلام احمد زمرد اور سابق صدر پی ٹی آئی چوہدری زاہد اختر،شیخ واحد گوگا تھے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری غلام احمد زمرد اور چوہدری زاہد رہنما پی ٹی آئی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم سینیٹر صحافی صائمہ سحر اور ان کی پوری ٹیم کو بھرپور مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ ایسے مذید دفاتر میڈیا سے متعلقہ مارکیٹنگ اور ایڈوائزری ہونے چاہیے تاکہ آگے آنے والے دور ميں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید سائنٹیفک طریقوں سے کاروباری مصروفیات ہوں گی گی اس طرح سے ہرقسم کے کاروباری مراکز کو ترقی دینے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال ازحد ضروری ہے اور آئندہ آنے والے وقت میں جدید ٹیکنالوجی کا وقت ہے اور اس جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ مند ہونا چاہیے مذید انہوں نے کہا کہ ایسے موقع پر ہم بھی میڈیا کے ساتھ پورے تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور ہر ممکن سینئر لیڈی صحافی صائمہ سحر کا پورا ساتھ دیں گے اور پروگرام میں شریک جہلم کے سیاسی و سماجی شخص اور سینیئر لیڈی صحافی صائمہ سحر کے خاوند راجہ طارق وغیرہ نے پروگرام میں آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بہت سی نیک تمناؤں کے دعاؤں کے ساتھ کہا کہ اللہُ پاک اس کاروبار میں دن دگنی اور رات چوگنی ترقی دے اور سینیئر لیڈی صحافی صائمہ سحر نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھ کر کاروبار کرنا ہے اور پروگرام کے اختتام پر آئے ہوئے مہمانوں مہمانوں لئے طعام و کرام کا انتظام کیا ہوا تھا

Exit mobile version