*سٹوڈنٹ کونسل کی حلف برداری کی تقریب*
رپورٹ ؛ ثاقب محمود کشمیری
گورنمنٹ ہائی سکول کالا گوجراں نمبر 1 ضلع جہلم میں صبح مارننگ اسمبلی کے بعد سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواران کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،
گورنمنٹ ہائی سکول کالا گوجراں کی مارننگ اسمبلی میں کونسل کا الیکشن جیتنے والے خوش نصیبوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان سے سکول ہذا میں سکول کے قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی و
پا سداری کا عہد لیا گیا ،
صدر کا الیکشن th A 10 کے طالب علم عمران خان نے جیتا ،
جب کہ فائنانس سیکرٹری کا الیکشن 10 سی کے طالب علم نے جیتا 9 اے سے خالد سلیم نے جنرل سیکرٹری اور ہریرہ احمد نے نائب صدر کا الیکشن جیتا ،مذکورہ تین جماعتوں کے کلاس انچارج صاحبان ملک اختر صاحب ،چوہدری کلیم صاحب اور انور سہیل صاحب نے کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں ویلکم کیا ،
اخر پر یاسر محمود خان الیکشن ٹریبیونل اور چوہدری وحید حیدر الیکشن کمشنر نے سربراہ ادارہ اشتیاق احمد کیانی صاحب اور تمام سٹاف کی موجودگی میں کامیاب امیدواروں سے حلف لیا اور شاندار جیت پر ان کو مبارکباد دی ۔
