سوہاوہ ۔۔۔تحصیل پریس کلب سوہاوہ کی شاندار تقریب حلف برداری ڈائریکٹر پبلک ریلیشن آفیسر
وزیر اعلی پنجاب تابندہ سلیم نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا سمیت راولپنڈی ڈویثرن کے صحافیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی شاندار تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں سوہاوہ کے شہریوں سمیت راولپنڈی ڈویژن کی درجنوں تنظیموں نے شرکت کی۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشن آفیسر وزیر اعلی پنجاب تابندہ سلیم نے نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا تقریب کے شرکاء سے سیکرٹری نینشل پریس کلب انور رضا ۔ڈاکٹر سہیل امتیاز ۔میڈیا ورکر آرگنائزیشن تنویر احمد ۔صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ علی رضا اور احسن وحید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کسی بھی ۔معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں صحافت کوئی آسان کام نہیں کسی بھی ظالم کے سامنے کلمہ حق کہنے والے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ظالم کے سامنے ڈٹ جانے والے ہمیشہ کامیاب ہوئے صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ شیخ علی رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ سوہاوہ کے مسائل کی ہر پلیٹ فارم پر نشاندہی کی جائیگی اور مسائل ہے حل تک تحصیل پریس کلب سوہاوہ کا ہر صحافی اپنی جدوجہد جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ بہت جلد انشاء اللہ تحصیل پریس کلب کی رجسٹریشن کا عمل پورا ہو جائے گا صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ شیخ علی رضا نے شہریوں سے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ صحافت کو خدمت کے جذبے کے تحت جاری رکھے گئے اور ہمارے پریس کلب کا ہر صحافی صرف اور صرف خدمت پر یقین رکھتا ہے اور کسی بلیک میلر اور نوسرباز کو اس شعبہ کی بدنامی کا سبب نہ بننے دینگے ان کا کہنا تھا کہ سوہاوہ میں بلیک میلنگ کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی کوئی صحافت کا لبادہ اوڑھ کر کسی کو بلیک میل کر سکے گا ہم اس کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر جہاد کرینگے انہوں نے کہا کہ پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے اور اس گھر میں ہر کام کرنے والا خدمت کے جذبے سے اس شعبہ میں آنے والے کے لیے اس گھر کے دروازے کھلے ہیں انہوں نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنے کا یقین دلایا ڈائریکٹر پبلک ریلیشن آفیسر راولپنڈی ڈویژن نے اپنے خطاب میں تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ انشاء اللہ تحصیل پریس کلب کی رجسٹریشن کو جلد از جلد مکمل کر کے سرکاری بلڈنگ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لائنگی اور دسمبر تک تمام صحافیوں کے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کر دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ بہت جلد تمام صحافیوں کی ان کے اداروں اور سرکاری طور پر تصدیق کا عمل مکمل ہو جائے گا انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ بہت جلد بلیک میلر اور ایسے لوگ جو صحافت کا لبادہ اوڑھ کر شہریوں کو بلیک میل کرنے میں ملوث ہیں ان کے خلاف حکومت پنجاب کی طرف سے قانونی کاروائی کا بھی آغاز کیا جا چکا ہے جس کے بعد اس شعبہ کی بدنامی اور بغیر کسی رجسٹرڈ ادارے کے خود کو۔صحافی کہلوانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا انہوں نے تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے تمام نو منتخب عہدیداران کو۔مبارک باد پیش کی تقریب حلف برداری میں پی ڈی خان ۔جہلم۔ دینہ ۔سوہاوہ گوجرخان ۔بیول ۔جبر ۔کلر سیداں ۔اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف شہروں سے صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سوہاوہ سے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے تقریب میں شرکت کی اور نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی
