سوہاوہ : گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی دکاندار ناجائز منافع خوری پر مقدمات سمیت جرمانوں کا سامنا کرینگے
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے سبزی فروٹ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے اور ناجائز منافع خوری پر ایکشن لیتے ہوئے شہریوں کی شکایت پر ناجائز منافع لینے والے دکانداروں کو جرمانے کیے جبکہ متعدد کو وارننگ دی اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ تحصیلدار سوہاوہ نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے ریٹ لسٹ آوازاں نہ کرنے اور شہریوں کی طرف سے قیمت ایپ پر سبزی فروٹ کو مہنگے دونوں فروخت کرنے والوں دکانداروں پر جرمانے کرتے ہوئے تنبیع کی کہ ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سوہاوہ کے دکاندار ریٹ لسٹوں کو نمایاں جگہ آویزاں کریں اور حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے تجاوز ہر گز نہ کریں انہوں نے کہا کہ سوہاوہ میں سبزی فروٹ کی منڈی نہ ہونے کی وجہ سے سوہاوہ کے دکاندروں کو دوسرے شہروں سے خریداری کرنا پڑتی ہے جس کو مد نظر رکھ کر سوہاوہ کے دکاندروں کا ریٹ مقرر کیا جاتا ہے جس کے بعد قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ دکاندروں سے ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری کریں جو دکاندار زائد ریٹ طلب کرے اس کے خلاف قیمت پنجاب ایپ پر شکایت کی جائے یا میرے آفس اطلاع کی جائے
سوہاوہ ۔۔احسن وحید + مشرف کیانی سے
