آج سوہاوہ کے نواحی گاؤں سگیال میں سی او ایجوکیشن نے گورنمنٹ انصاف ہائی اسکول سگیال فار بوائز کا جائزہ لیا
اس موقع پر انہوں نے تمام کلاس رومز کا جائزہ لیا اور صفائی کے انتظامات چیک کیے اور استاتذہ کے کارڈ اور کلاس ڈائری بھی چیک کی گئی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر خلیل نواز نے اسکول کے مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا جس پر ان کا کہنا تھا اسکول کے مسائل کو جلد حل کر دیا جائے گا۔
