سوہاوہ کے نواحی علاقہ موڑہ کلیال میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔
سلسلہ نقشبشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔
الفلاح فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ایک فری
میڈیکل کیمپ
16 جولا ٔی2021
3 بجے سے شام6 بجے تک
موہڑہ کلیال، تحصیل سوہاوہ، ضلع جہلم میں کیا گیا
کیمپ کا افتتاح صاحب مجاز محترم حافظ غلام قادری صاحب نے کیا
بڑی تعداد میں معززین علاقعہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
جس میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے مختلف قسم کے مریضوں کا فری معائنہ کیا۔ چائلڈ سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ شامل تھے۔
شوگر اود بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور دوا دی گئ
یہ فری میڈیکل کیمپ ،جس میں 200 مریضوں کا فری معائنہ کیا گے اور دوائيں بھی مفت دی گئی
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا
ڈاکٹر عدیل افتخار اعوان نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔
سوہاوہ : مشرف کیانی سے
