سوہاوہ کا عبدالستار ایدھی چاچو سعید
ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے سرکاری ہسپتال سے منسلک ایدھی سنٹر سے منسلک غریب نادر عوام کے دکھ درد کو دور کرنے کا مرکز بن گیا ہے جس کی تعمیر راجہ امیرداد کیانی صاحب کی خصوصی دلچسپی سے مکمل ہوئی
اس فلاحی مرکز میں نہ صرف غریب عوام کے لئے لنگر کا انتظام کیا جاتا ہے بلکہ کپڑوں کی تقسیم کا انتظام بھی ہوتا ہے
جہاں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً دو من سے ذائد آٹا اور 3 دیگ سالن پکایا جاتا ہے
اور سیکڑوں لوگ کو دو وقت کی روٹی دی جاتی ہے
سالن میں دالیں ، گوشت ، مرغی وغیرہ پکائی جاتی ہیں
یہ فلاحی مرکز سوہاوہ کی جانی مانی ہر دلعزیز سماجی شخصیت چاچو سعید کی بھرپور محنت لگن اور احساس کا نتیجہ ہے
20 افراد کے لئے کھانا مہیاء کرنے سے شروع ہونے والا یہ لنگر خانہ سینکڑوں غریب احباب کے پیٹ بھر کر کھانے کا سبب بن رہا ہے
چاچو سعید کے ساتھ اس مشن میں سوہاوہ کےبہت سے اہل دل احباب شریک ہیں
اس سے پہلے اسی طرز کا لنگر خانہ مشہور نعت خواں راجہ طاہر تنویر کیانی نے جہلم شہر میں شروع کیا جو کہ کئی برس سے انتہائی کامیابی سے بفضل خدا چل رہا ہے
اس مہنگائی کے پرفتن دور میں غریب احباب کے کھانے پینے اور لباس مہیاء کرنے کا انتظام کرنے والے یہ احباب رب العالمین کے چناؤ کردہ احباب ہیں
صاحب ثروت احباب اس کار خیر میں ایک آئل کا پیکٹ ، ایک کلو دال ، یا جتنا بھی ممکن ہو سکے دے کر اپنا حصہ ڈالیں جو آخرت میں کئی ٹن بن کر آپ کے اعمال نامے میں شامل ہو گا ان شاءاللہ
سما سکتی ہے اس میں پوری دنیا
ہمارے دل کی پیمائش ہوئی ہے
تمہارے مسکرانے سے زمیں پر
کئی پھولوں کی افزائش ہوئی ہے
رابطہ نمبر چاچو سعید03025315380
