BBC Urdu TV

سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان نوید احمد،محمد رفیق،فوزیہ کریم اور سمعیہ بی کو گرفتارکر لیا

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر سوہاوہ پولیس کی منشیات فروش ملزمان کے خلاف کاروائی ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،

سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان نوید احمد،محمد رفیق،فوزیہ کریم اور سمعیہ بی کو گرفتارکر لیا،

پولیس تھانہ سوہاوہ نے مخبر کی اطلاع پر چکوال موڑ پر ریڈ کرتے ہوئے ملزمان نوید اور فوزیہ کریم سے 02کلو 570گرام چرس بر آمد کر لی،

ایک اور کاروائی میں بوہڑ چوک سے ملزمان محمد رفیق اورسمعیہ بی سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،

ملزمان کے خلاف الگ الگ زیر دفعات انسداد منشیات ایکٹ مقدمات درج،

منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں ، ضلع بھر سے منشیات کا خاتمہ جہلم پولیس کا نصب العین ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version