سوہاوہ پانی اور انتظامیہ بے حسی میں ڈوب گئے
کہیں سڑکیں،گلیاں پانی میں ڈوب گئے تو کہیں گھروں میں پانی داخل
سوہاوہ : گزشتہ دو روز سے جاری کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش سے سوہاوہ شہر پانی میں ڈوب گیا جی ٹی روڈ ڈھوک الف اور گورنمنٹ بوائز کالج کے سامنے تالاب میں تبدیل جبکہ بوائز کالج کے سامنے آبادی میں پانی گھروں میں داخل جہاں دیکھو پانی ہی پانی مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، شیل پمپ،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ،اعوان پلازہ،بس سٹاپ سے ملحقہ سروس روڈ ندی نالے میں تبدیل جہاں دیکھو انتظامیہ کی نااہلی چیخ چیخ کر سوہاوہ کے لاوارث ہونے کی گواہی دے رہی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر رحم کرتے ہوئے تاریخ کی بدترین نااہل نکمی انتظامیہ سے ہمارے جان چھڑوا کر سوہاوہ کے باسیوں کو مسائل سے نجات دلوائی جائے بصورت دیگر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا جس کا نتیجہ شدید احتجاج کی صورت میں سامنے آئے گا
سوہاوہ : (ملک حمید اللہ اعوان/رضا اعوان/ملک اشفاق)
