سوہاوہ : وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر آج سوہاوہ کے نواحی گاؤں سگیال کے گورنمنٹ انصاف ہائی سکول سگیال میں ہیڈ ماسٹر خلیل نواز نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا
اس موقع پر خلیل نواز نے اپنے پیغام میں کہا کے ہم سب کا فرض ہے کے اس شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگائیں تاکہ ہماری آنیوالی نسلوں کو سر سبز و شاداب اور آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اس موقع پر سکول کونسل کے ممبران اور سکول سٹاف نے بھی پودے لگاے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ
ہم وزیراعظم پاکستان کے وژن کے تحت اور بھی پودے لگائيں گے
سوہاوہ : مشرف کیانی سے
