سوہاوہ : حادثات کی اصل ذمہ دار ھائی وے پولیس جب کسی ماں کا لختِ جگر ایکسیڈنٹ میں جان سے جاتا ھے تو ضروری نہیں ون ویلنگ کرتا ھوا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
جب کسی گاڑی کا ٹائر بریسٹ ھو یا اگلی شاخ ٹوٹے یا ٹائر ھی نکل جائے تو ضروری نہیں اس کی گاڑی یا ڈرائیور ٹھیک نہیں
کئی لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھے
کئی اپنے پیاروں کو کھو بیٹھے
کسی گھر کا واحد کفیل ھادثے کی ذد میں جان سے گیا
ان پر کیا گزری کس نے پوچھا کس نے جانا اور کس نے اس پر کام کیا کہ آئیندہ ایسا نہ ھو اور یہ ھوا کیوں
*آتے ہیں اصل معاملہ کی طرف
ھائی وے پولیس کیوں اور کیسے ذمہ دار ھے*
ایسے ٹرک 👆 اور نجانے کتنی ھی ایسی گاڑیاں روڈ پر اوور لوڈ گھومتی آپ کو نظر آئیں گی
پولیس افسران کے شاھی خرچ اور ان کی تنخواہیں اس لئے ہیں کے یہ ادارے قانون پر عمل درآمد یقینی بنائیں
200چالان کر کے آپ لوگ کیا سمجھتے ہیں آپ نے اپنا فرض پورا کیا (نہیں)
ان اوور لوڈ گاڑیوں کی وجہ سے روڈ خراب ھوتی ھے اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھوتی ھے اور چھوٹے پھر بڑے سے بڑا گڑھا پڑتا ھے
ایسی روڈ اور ان گڑھوں کی وجہ سے ایکسیڈنٹ ھوتے ھیں اور ان ایکسیڈنٹوں کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاء ھوتا ھے
اور لوگ اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں
اگر ھائی وے پولیس اپنی ڈیوٹی ھی درست کرے تو حکومتوں کے نقصان بھی کم سے کم ھوں جو ھر سال نئی روڈیں بنانے میں عوام کا سرمایہ خرچ کرتی ھے
اور قیمتی جانیں بھی ضائع نہ ھوں
