BBC Urdu TV

سوہاوہ، چکوال موڑ دو فریقین کے مابین خونی تصادم، ڈی پی او جہلم نے میڈیا کی خبر پر فوری

سوہاوہ، چکوال موڑ دو فریقین کے مابین خونی تصادم، ڈی پی او جہلم نے میڈیا کی خبر پر فوری ایکشن لے لیا

انکوائری کے لئے ڈی ایس پی صدر میاں جبار کو سوہاوہ بھیجا، عثمان وغیرہ کے خلاف کراس ایف آئی آر درج

پولیس تھانہ سوہاوہ کو آئندہ ہر سائل کی درخواست پر فوری کارروائی کرنے کے سخت احکامات جاری کیے

ملک جہانگیر وغیرہ نے ڈی پی او جہلم کے فوری ایکشن کو سراہا اور معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا*

سوہاوہ/بابر کیانی

چکوال موڑ میں صلح کی غرض سے بھلائے گئے جرگہ میں خونی تصادم کا واقعہ اور پولیس تھانہ سوہاوہ کی یک طرفہ ایف آئی آر سے متعلق حقائق پر مبنی میڈیا پر چلنے والی خبر پر ڈی پی او جہلم کا فوری ایکشن، معاملے کی شفاف انکوائری کے لئے ڈی ایس پی صدر میاں جبار کو سوہاوہ بھیجا، ڈی ایس پی میاں جبار نے دونوں فریقین کا موقف سنا جائے وقوعہ کا دورہ بھی کرنے کے بعد میڈیا کی خبر کو درست قرار دیتے ہوئے دوسرے فریق عثمان کے خلاف کراس ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کیے اور پولیس تھانہ سوہاوہ پر 16 فروری کی درخواست پر کارروائی عمل میں نہ لانے کی وجہ سے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سائلین کی درخواست پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ڈی پی او جہلم کی جانب سے فوری ایکشن کو ملک جہانگیر نے سراہتے ہوئے کہا کہ اتنی جلدی ایکشن اس بات کا ثبوت کے ڈی پی او جہلم شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کتنے پر عزم ہیں ملک جہانگیر نے مزید کہا کہ ہمیں امید بھی ہے اور مطالبہ بھی کے ڈی پی او جہلم ہمارے کیس کی خود نگرانی کریں اور اس سنگین واقعہ کے ذمہ دران کو قانون کی گرفت میں لے کر نشان عبرت بنائیں گے

Exit mobile version