سوھاوہ : ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ اور ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال خان کا سوھاوہ شہر کا اچانک دورہ۔
شہر میں صفاٸی ستھراٸی کی صورت حال، ناجاٸز تجاوزات،گاڑیوں کی غلط پارکنگ جیسے مساٸل مکمل نظر انداز کر دٸیے گٸے۔تاھم ڈپٹی کمشنر جھلم نے تحصیل ھیڈ کواٹر ھسپتال سوھاوہ کا اچانک دورہ کیا۔اور دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کرتے ھوٸے سرجیکل سپیشلسٹ کی عنقریب تعیناتی کا حکم دیدیا۔ اس کے بعد انھوں نے ایم پی اے راجہ یاور کمال خان کے ھمراہ سوھاوہ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دو کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کی ھے۔سٹیڈیم کی جلد از جلد تعمیر اور اپ گریڈیشن مکمل کر دی جاٸیگی۔ڈی سی جھلم اور ایم پی اے نے بعد ازاں تحصیل کچہری کا بھی دورہ کیا۔اور سوھاوہ پریس کلب کے صحافیوں سے تعارفی ملاقات کی۔انھوں نے محکمہ مال کے حوالے سے عوامی شکایات کے سدباب کیلٸیے اسسٹنٹ کمشنر سوھاوہ قدسیہ ناز کو سخت احکامات جاری کٸیے۔
رپورٹ۔فیصل حسین جنجوعہ تحصیل رپورٹر
