پٹرولنگ پولیس شاہ دی لس کا بھی یومِ مزدور ڈے پر احسن اقدام
سوھاوہ :پٹرولنگ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نوجوانوں کو سلام.دیکھنے میں آیا ھے کہ انسانیت کا سب سے قیمتی جذبہ
جسے احساس کا نام دیا گیا ھے
وہ پٹرولنگ کے جوانوں میں پایا
آج مزدوروں تک اپنے احساس کو پھولوں کی صورت ان تک پہنچا کر انہیں یہ پیغام دیا
کہ آپ بھی قوم کا قیمتی اثاثہ ھو
آپ اس ملک کے بنیادی رکن ھو
آپ کے بغیر معیشت کبھی ترقی نہیں کر سکتی
پٹرولنگ پولیس نے عوام سے درخواست بھی کی ھے کہ آج کے دن ان مزدوروں کو اضافی اجرت دی جائے تاکہ انہیں بھی یہ احساس ھو کہ ھمارے کام کو صرف میڈیا تک ھی ڈے کی صورت میں نہیں منایا جا رھا
بلکہ عملی اقدام بھی کیا جا رھا ھے
اس اقدام پر تمام مزدوروں نے پٹرولنگ پولیس شاہ دی لس اور پورے ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا
