BBC Urdu TV

سوھاوہ پریس کلب کے وفد کی سوھاوہ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران

سوھاوہ پریس کلب کے وفد کی سوھاوہ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات۔

تحائف اور پھول پیش کئیے۔نیک تمناؤں کا اظہار۔سوھاوہ بار کے تمام وکلاء نے پریس کلب کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

سوھاوہ( تحصیل رپورٹر)
سوھاوہ پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے صدر سوھاوہ پریس کلب راجہ فیصل کیانی کی زیرقیادت سوھاوہ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران ،صدر چوھدری سعید ایڈووکیٹ ھائی کورٹ،اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد سہیل سے سوھاوہ بار میں ملاقات کی۔
صدر سوھاوہ پریس کلب و ممبران نے سوھاوہ بار کو تحائف اور پھول پیش کئیے۔سوھاوہ بار ایسوسی ایشن نے بار ایسوسی ایشن آمد پر سوھاوہ پریس کلب کا شکریہ ادا کرتے ھوئے یہ عہد کیا کہ صحافت اور وکالت دونوں مقدس پیشے ھیں بار اور قلم کا رشتہ اٹوٹ ھے

اور انشااللہ دن بدن ھمارے تعلقات مزید مضبوط ھونگے۔

Exit mobile version