BBC Urdu TV

سوھاوہ : عرصہ دراز سے سوھاوہ شہر میں جانوں سے کھیلنے والی ڈاکٹر نگہت جو اصل میں ڈاکٹر

عطائی ڈاکٹر جانی دشمن سوھاوہ انتظامیہ کی بلکل ناک کے نیچے

سوھاوہ : عرصہ دراز سے سوھاوہ شہر میں جانوں سے کھیلنے والی ڈاکٹر نگہت جو اصل میں ڈاکٹر ھے بھی نہیں

اس سے پہلے بھی بہت سے کیس سامنے آچکے مگر سدباب نہ کیا گیا

عوام بھی نجانے کیوں عطائیوں سے اپنی کھلڑی اترواتے ہیں جب کہ گورنمنٹ کی جانب سے ہسپتالوں میں سہولیات میسر بھی ہیں
اور آخر میں جب آپ نے وہیں جانا ھے تو پہلے ھی وھاں کا رخ کریں

تفصیلات کے مطابق عمران حسین نامی شخص جو کہ 9ماہ تک اپنی بیوی کو ڈاکٹر نگہت سے نہ صرف چیک کرواتا رھا بلکہ اسکے بتائے ھوئے ھر مشورہ پر عمل بھی کرتا رھا
ڈلیوری ٹائم جب وہ اپنی بیگم کو ڈاکٹر نگہت کے پاس لے جاتا ھے تو کچھ ھی دیر بعد اسے اندر بلا کر بیگم کو جلد کسی بڑے ہسپتال لے جانے کا حکم ملتا ھے کہ انہیں اک کٹ لگ گیا ھے جسکی وجہ سے کافی بلیڈنگ ھو رھی ھے

نہایت تیزی سے ڈرائیو کرتے ھوئے وہ ھولی فیملی ہسپتال راولپنڈی پہنچتا ھے
سارے رستے بلیڈنگ کی وجہ سے وھاں ٹیسٹ ھونے کے بعد ڈاکٹر ،عمران حسین کو جلد خون کا بندوبست کرنے کو کہتے ہیں
کیونکہ خون hb.3 رہ گیا ھوتا ھے
اس مریضہ کو بچے کی پیدائش اور علاج کے دوران 11 بوتل خون لگنے کے بعد اس کی جان بچتی ھے

اور 6 دن بعد واپس آنے پر عمران حسین نامی شخص عطائی ڈاکٹر نگہت کے پاس جاتا ھےنہ صرف ملنے سے انکار کرتی ھے
بلکہ بتمیزی سے اسے واپس بھیج دیا جاتا ھے

*تقاضا درخواست گزار*
آنے والے تمام اخراجات کی واپسی،معذرت اور آئیندہ کہ یقین دھانی کے کسی غریب اور آپ کے پاس آنے والے کسی فرد سے ایسا رویہ نہیں رکھا جائے گا
کیونکہ اک شخص، کسی کے لئے کُل کائینات ھوتا ھے

یہ خاتون اس سے پہلے بھی کئی چراغ گُل کر چکی
اناڑی اور نا تجربہ کاری میں جانیں اس کی وجہ سے جا چکیں
جن میں اسی شخص کی بھابھی کا کیس بھی خراب کیا اس نے اور موڑہ ملکان بھی اسکے ھاتھوں خراب ھونے والا کیس کئی سالوں سے غربت اور اسکی دی ھوئی تکلیف سے جنگ لڑ رھا ھے

اگر مجھے انصاف نہ ملا تو سوشل میڈیا ،پرنٹ میڈیا اور الیکٹرک میڈیا کے ھر دروازے پر دستک دی جائے گی
(متاثر شخص)

متاثرہ شخص نے
اے سی صاحب سوھاوہ
ڈی سی صاحب جہلم
اور وزیر اعلیٰ پنجاب
سے نوٹس لینے اور اس خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کی اپیل کی ھے

اور پہلی درخواست بھی اے سی صاحب سوھاوہ کو دے دی تھی

Exit mobile version