دی سائنس ھائی سکول چکوال موڑ سوھاوہ
سوھاوہ : دیس پردیس مارکی میں دی سائنس ھائی سکول کی طرف سے بہترین تقریب منعقد کی گئی
جس میں بچوں کی سالانہ کارکردگی پر انعامات دیئے گئے
بچوں نے مختلف شوز پیش کئے
جن کو حاضرینِ محفل نے بہت سراہا اور ان بچوں کو اس کے لئے تیار کرنے والے اساتذہ کو بھی داد دی
تقریب میں جن معزز مہمانِ گرامی نے شرکت کی ان میں
جناب شیر مسعود ایڈوکیٹ ھائی کورٹ سابقہ جنرل سیکرٹری
راجہ عمران ایڈوکیٹ ھائی کورٹ
راجہ تیمور علی ایڈوکیٹ ھائی کورٹ
ملک شعیب اعوان ایڈوکیٹ ھائی کورٹ
(لالے دی جان)
محمد جاوید ایڈوکیٹ ھائی کورٹ
راجہ وقار سیاسی وسماجی شخصیت نے شرکت کی
اور بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی
آخر میں ناصر محمود کیانی ایڈوکیٹ ھائی کورٹ نے بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا
اور آئے ھوے تمام مہمانوں کا ناصر کیانی ایڈوکیٹ اور پرنسپل عنصر کیانی نے شکریہ ادا کیا
