سوھاوہ : تحصیل ھیڈ کواٹر ھسپتال کے کرونا ویکسی نیشن سنٹر پر توڑ پھوڑ کرنے اور عملے کو یرغمال بنانے کی کوشش کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تھانہ سوھاوہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلٸیے کوشاں۔
رواتڑہ گاٶں کے رھاٸشی ڈیٹا انٹری آپریٹر راجہ یوسف نے ویکسی نیشن کیلٸیے آٸی ھوٸی ایک بچی سے اس کا موباٸل نمبر مانگا اور اس نمبر پر قابل اعتراض میسجز بھیجے جو جھگڑے کی وجہ بنےذراٸع کا دعوی
محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے ڈیٹا انٹری آپریٹر راجہ یوسف کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ھے.
چیف ایگزیکٹو ھیلتھ آفیسر جھلم ڈاکٹر وسیم اقبال۔
دوسری طرف ملزمان کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا ھے کہ تحصیل ھیڈ کواٹر ھسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ اس وقت نوکری کرنے کے بجاٸے سیاسی لیڈر بنے ھوٸے ھیں انھوں نے پی ٹی آٸی کے سرکردہ رھنماٶں کو خوش کر کے اپنی نوکری پکی کرنے کی کوشش کی ھے۔نہ تو وھاں کوٸی توڑ پھوڑ ھوٸی ھے اور نہ ھی کوٸی جھگڑا۔اگر جھگڑا ھوا ھے تو محکمہ صحت سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج پیش کرے۔
رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بی بی سی اردو بیورو چیف پنجاب
