BBC Urdu TV

سونامی قدرتی آفت،اس کے آنے کے بعد شہر کے شہر اجڑ جاتے ہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

سونامی قدرتی آفت،اس کے آنے کے بعد شہر کے شہر اجڑ جاتے ہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

سونامی سے کے خوفناک طوفان سے بچاؤ کیلئے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے:چیئرمین
کلائمیٹ چینج سنگین مسئلہ، أنے والے سالوں میں جان لیوا اثرات مرتب ہوں گے:گفتگو
چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا سونامی سے آگاہی کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے سونامی سے آگاہی کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سونامی ایک ایسی قدرتی آفت ہے جو شاذ ونادر ہی آتی ہے لیکن اس کے آنے کے بعد شہر کے شہر اجڑ جاتے ہیں، سونامی سے آگاہی کے عالمی دن پر اس خوفناک طوفان سے ہونے والی تباہی سے بچاؤ کیلئے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے،کلائمیٹ چینج ایک سنگین مسئلہ ہے اور آنے والے سالوں میں اس کے جان لیوا اثرات مرتب ہوں گے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق، موسمیاتی تبدیلی سے 2030 اور 2050 کے درمیان ہر سال تقریباً 250,000 اموات متوقع ہیں،جن میں زیادہ تر گرمی کی شدت، ملیریا، اسہال اور غذائی قلت کی وجہ سے ہوں گی، سطح سمندر میں اضافہ اور موسم کے شدید واقعات ساحلی کٹاؤ اور سیلاب کا باعث بن سکتے ہیں جس سے کمیونٹیز خطرے میں پڑ سکتی ہیں،کلائمیٹ چینج کے خطرات میں کمی کے لئے ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیز ملکوں کا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ کوئی بھی ملک تنہا اس سے چھٹکارہ نہیں پا سکتا۔انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پائیدار پالیسیاں اور طریقے نافذ کرنا ضروری ہیں۔ اس میں جنگلات کی بحالی اور نئے جنگلات لگانے کے پروگراموں کا نفاذ، توانائی کی کار کردگی میں اضافہ اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا استعمال میں لانے ہوں گے اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور عالمی حدت پر قابو پانے کے لیے زبردست سیاسی عزم اور بین الاقوامی تعاون کی بھی ضرورت ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ سونامی بہت بڑی لہروں کا ایک سلسلہ ہے جو پانی کے اندر موجود خلل سے پیدا ہوتا ہے جو عام طور پر سمندر کے نیچے یا اس کے قریب آنے والے زلزلوں کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جبکہ آتش فشاں پھٹنے اور ساحلی چٹانوں کے گرنے سے بھی سونامی آسکتا ہے،اس سے سب سے زیادہ اموات دسمبر 2004 میں بحیرہ ہند کے سونامی میں ہوئیں جس نے 10 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچایا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
06-11-2024

Exit mobile version