BBC Urdu TV

سول لائن روڈ پر واقع گورنمنٹ اسکول نمبر 1 کے سامنے فائرنگ

جہلم(ملک وسیم اختر ) سول لائن روڈ پر واقع گورنمنٹ اسکول نمبر 1 کے سامنے فائرنگ
فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گزر خاتون زخمی ہو گئی
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقع چند نامعلوم لڑکوں کے درمیان جھگڑے کے دوران پیش آیا ، جس کے نتیجہ میں محلہ عباس پورہ کی رہائشی ماریہ لطیف گولی کی زد میں آ کر زخمی ہو گئ

مضروبہ لڑکی کو فوری طور پر ایک نجی گاڑی کے ذریعے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینا شروع کر دیا شہریوں کا کہانا ہے کہ یہ واقعہ شہر میں امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔ پولیس کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد ملوث افراد کو گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

Exit mobile version