سول ایوی ایشن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایرو میڈیکل کی تقرری سے متعلق خبر کی تردید۔
ڈاکٹر داؤد اور ڈاکٹراحریمہ تربیت یافتہ، تجربہ کار تھے، تقرریوں سے متعلق بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے) نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایرو میڈیکل کی تقرری سے متعلق خبر کی تردید کردی۔سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرداؤد اور ڈاکٹر احریمہ معیار پر پورے اترتے تھے، پوسٹ کے لیے معیار مشتہر کیا گیا تھا۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر داؤد اور ڈاکٹراحریمہ تربیت یافتہ، تجربہ کار تھے، تقرریوں سے متعلق بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔سی اے اے نے بتایا کہ ڈاؤیونیورسٹی سے ایوی ایشن میڈیسن میں ڈپلومہ ہائر ایجوکیشن کمیشن تسلیم کرتا ہے، اس ڈپلومے کا حصول لازمی شرط بھی نہیں تھی، بھرتی کا عمل دیانت داری، شفافیت سے مکمل کیا گیا۔سی اے اے کے مطابق اس معاملے پر کسی انٹرنیشنل ریگولیٹرکی کوئی رائےسامنےنہیں آئی۔
