BBC Urdu TV

سوات میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ محمود خان

سوات میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ محمود خان

حکومت دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں۔ چیئرمین پی ٹی ائی پارلیمینٹیرین

سوات(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین محمود خان نے کہا کہ سوات میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں سوات اور صوبہ بھر میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ جب تک دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے اقدامات نہ ہو تب تک دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ نہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی دھماکے میں شہید اہکار کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمی افراد کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔آمین

Exit mobile version