BBC Urdu TV

سنگین جرائم کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد قاسم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا، ملزم گزشتہ 2 سال سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا ۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف سال 2022 میں تھانہ کھریانوالہ، فیصل آباد میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے فیصل آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی ، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

Exit mobile version