BBC Urdu TV

سندھ کے سرکاری ملازمین و پینشنرز کے درخواست استدعا اور مطالبات

کراچی (اسٹاف رپورٹ) جناب سردار آصف علی زرداری صاحب اور جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب سے سندھ کے سرکاری ملازمین و پینشنرز کے درخواست استدعا اور مطالبات; وفود سرکاری ملازمین و پینشنرز

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین و پینشنرز کے وفود نے کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی سے بار ہا بار ملاقات کے دوران جناب سردار آصف علی زرداری صاحب اور جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب سے سندھ کے سرکاری ملازمین و پینشنرز کے درخواست استدعا اور مطالبات کرتے ھوئے کہا کہ سندھ حکومت نے عرصہ دس سالوں سے تنخواہوں اور پینشن میں مہنگائی کے ہوشربا اضافہ میں زیرہ کے برابر اضافہ کیا جاتا رہا اب جبکہ جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب نے مہنگائی مکاؤ مارچ کیا تھا اور سابقہ پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھی بھیج دیا اب آنے والے بجٹ 2022- 2023 میں کم از کم 100% سو فیصد اضافہ کرکے مہگائی کا کچھ بوجھ کم کرنے کا سبب بنیں۔ وفد کا کہنا تھا کہ ھم سفید پوش سرکاری ملازمین و پینشنرز صرف اپنی تنخواہوں اور پینشن پر اکتفا کرتے ہیں۔ ھم الله جل جلا لہ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جناب سردار آصف علی زرداری صاحب اور جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب سے بڑی امید رکھتے ہیں کہ وہ اس سال خاص توجہ فرماتے ہوئے ایک جانب تنخواہوں و پینشن میں سو فیصد اضافے کی نوید سنائیں تو دوسری جانب گروپ انشورنس کی ادائیگی کا حکم نامہ جاری کرکے دوہری خوشی عطا کردیں یاد رہے کہ جناب سردار آصف علی زرداری صاحب نے اپنے عید الفطر کے دوسرے روز نوابشاہ میں جیالوں سے خطاب کرتے ھوئے سندھ کے عوام کو امیر اور خوشحال بنانے کے دعوہ کیا تھا اپنے اس دعوہ کو تقویت ھماری درخواست کو پائے تکمیل پہنچاکر کریں۔ بیشک قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یہی مشن اور یہی عزم تھا کہ سندھ کے باسی خوشحال زندگی بسر کریں اور سفید پوش سرکاری ملازمین و پینشرز بہتر مشاہرے و مراعات کیساتھ زندگی بسر ھو آپ قائد عوام کے جانشین ہیں آپ ہی قائد عوام کے خواب کی تکمیل پوری کرسکتے ہیں۔

Exit mobile version