تاریخی کلمات ۔۔۔۔ !!
سندھ میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں پر لاکھوں متاثرین بے یارو مددگار بیٹھے ہیں اور سفید پوش عزت نفس رکھنے والے بھوک و افلاس سے دوچار ھیں جبکہ دوسری جانب بھکاری مافیا سرگرم ھوچکی ھے سندھ حکومت اور دیگر اداروں کی نا اہلی ھے کہ وہ بہتر نظام مروج نہیں کر پارھے کیونکہ جنہیں انتظامی ذمہداریاں عائد کی گئیں ہیں یا تو وہ بہت بڑے کرپٹ راشی ہیں یا پھر انتہائی نا اہل نا کارہ ہیں جن کو سیاسی بنیادوں پر تقرری کرکے اہم منصب سونپ دیئے گئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اہلیت و قابلیت کو گلا گھونٹا ھے کیونکہ یہ پارٹی خود ایک جمہوری مافیا ھے چند ہفتوں بعد ان کے کرتوت عوام کے سامنے آجائیں گے کہ انھوں نے اپنے ووٹرز کیساتھ کیا کیا مظالم کیئے اور بیرونی و اندرونی امداد کی تقسیم میں کس قدر گھپلے کیئے ہیں۔ خاص طور پر کمشنرز اور ان کے ماتحت ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز کی داستانیں حرفِ عام سنی جائیں گی دکھ اور افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ھے کہ بلوچستان, پنجاب اور کے پی کے حکومتوں نے بھی بدنظمی, بدانتظامی, بد سلیقہ مندی اور ناکارہ نا اہلیوں کی نئی رقم قائم کیں۔ حکومتی بے شرمی بے حیائی ہٹ دھرمی اور بے حسی کے سبب ہزاروں عوام کی جانیں ضائع ھوئیں لاکھوں جانور پانی میں بہہ گئے۔ لاکھوں ایکڑ اراضی پانی میں ڈوب گئیں اربوں مالیت کی اجناس برباد ھوگئی پاکستان کے پچھہتر ویں سال پر اربوں روپے ضائع کرنے والے حکمران یہ بتائیں بار بار حکومت کرنے پر پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے دیرپا کیا اقدامات کیئے۔۔۔ پی پی پی۔ پی ایم ایل این۔ پی ٹی آئی۔جے یو آئی۔ اے این پی۔ ایم کیو ایم۔ جئے سندھ۔ باپ۔ بی این پی۔ بی ایل اے و دیگر تم سب قصور وار ھو اور اس ملک و قوم کے مجرم ھو حقیقت تو یہ ھے کہ تم جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر ملک و قوم کے سفاک قاتل و جابر ھو۔ تم ایک جانب ظالم ھو تو دوسری جانب فرعون اور عیاش حکمران۔۔۔ ملک تباہ حالی کا شکار اور تم دورے پے دورے کرنے سے باز نہیں آرھے تم چاہتے تو آئی ٹی کی سہولیات لیکر گفتگ و شنود۔ میٹنگ۔ اجلاس سے خطاب کرسکتے تھے لیکن تم نے دنیا کو بآور کردیا کہ تم سب کس قدر گھٹیا اور نیچ ھو کہ ملک غربت کی انتہا کو پہنچ گیا تمہارے وزرا و مشیر ممبران اسمبلی و سینیٹر دنیا کی سیر سپاٹے میں قومی خذانے کو ضائع کررھے ہیں یہ تماشتے بہروپئے پن سے اب عوام تنگ آچکی ھے ستمبر میں آنے والا نیا اسپیل تمہاری بدنظمی اور بے حسی کو مزید عیاں کریگا۔ تم جیسوں پر اللہ اور اس کے فرشتے روزانہ کڑوروں بار لعنت بھیجتے ہیں تو یقیناً اس قوم کا بچہ بچہ بھی لعنت بھیجتا ھے بھجتا رہیگا تمہیں احساس تک نہیں کہ اس مشکل ترین وقت میں یوٹیلیٹی بلز میں کمی کردی جائے الٹا تم ان پر بھاری بلوں کی ادائیگی کا بوجھ ڈال رھے ھو۔ جماعت اسلامی منافقت کے بجائے سچائی اور نیک نیتی سے کام کرے فی الفور سپریم کورٹ میں ان ظالمانہ بلوں کے خلاف پیٹیشن دائر کرے جماعت اسلامی روڈوں پر تماشہ کرنے کے بجائے انہیں آئینی و قانونی طریقہ کار سے روکے تاکہ عوام کو فوری ریلیف مل سکے اگر جماعت اسلامی نے خود کو تبدیل کرلیا اور مافقت و چال بازیوں مکاریوں سے توبہ کرلی تو اللہ اسے دونوں جہاں میں عزت بھی دیگا اور حکومت بھی ملے گی لیکن اگر یہ باز نہ آئے تو الطاف حسین کی طرح ان کا بھی وجود اللہ ختم کردیگا پی پی پی اور نون اپنے انجام کو پہنچ چکی ھیں پاکستان ہمیشہ رہیگا مگر یہ سیاستدان حکمران نہیں رہیں گے اچھا عمل کرنے پر تاریخ میں روشن رہیں گے اور ظلم کرنے پر سیاہ حروف میں لکھے جائیں گے۔۔۔
جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی
