BBC Urdu TV

سندھ حکومت کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے

سندھ حکومت کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

(نمائندہ خصوصی: جاوید صدیقی)
تفصیلات کے مطابق سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پندرہ جون بروز منگل کو پیش کئے جانے کا امکان ہے، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن سے متعلق بیس فیصد تک اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کیلئے دس نئی میگا اسکیمیں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کی مد میں ایک سو اسی ارب اور کراچی کی جاری اسکیموں اور دیگر منصوبوں کیلئے تیئس ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔

Exit mobile version