
#سندس_فاونڈیشن_میں_تھیلیسیمیا_کے_بچوں_کے_ساتھ_یوم_تشکر
پوری قوم اپنے فوجی بھاٸیوں پر جان چھڑکنے کو تیار اور واری واری ہوٸے جا رہی ہے ۔ 1965 کی جنگ میں نورجہاں کے نغمے اور عام پاکستانی کی اپنے محافظوں کے لیے محبتوں کی یادیں پھر سے تازہ ہوگٸی ہیں ۔
آج میں حیران اس وقت ہوا جب ڈاکٹر عدنان مجید کے ساتھ اپنی زندگی کی جنگ لڑتے تھیلیسیمیا کے ننھے بچوں نے سندس فاٶنڈیشن میں یوم تشکر منانے کا اہتمام کیا اور مجھ ناچیز کو چیف گیسٹ بنانے کو میرے آفس پہنچ گٸے ۔
پھر میں نے سندس فاٶنڈیشن کے آفس پہنچ کر ان بچوں کے ساتھ یوم تشکر کا کیک کاٹا اور اپنے ہاتھوں ایک ایک بچے کو کیک کھلایا ۔
ہم فوجیوں کو بھی اب چاہیے کہ اپنی قوم کے ہر فرد ۔ ہر بچے ۔ ہر بیٹی ہر بہن اور ہر ماں کے ساتھ احترام اور عزت سے پیش آکر انکا قرض اتارتے رہیں تاکہ یہ باہمی محبتیں اور احترام کے رشتے ہمیشہ قاٸم رہیں ۔اپنے دوست ڈاکٹر عدنان مجید اور انکے فرزند ربان مجید (ایڈمنسٹریٹر سندس فاٶنڈیشن کراچی) کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے سندس فاٶنڈیشن میں یوم تشکر مناتے تھیلیسیمیا کے 300 بچوں سے ملنے کا موقع فراہم کیا ۔
#برگیڈیربشیرآراٸیں
