BBC Urdu TV

سموگ اور فوگ کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اہم اجلاس

سموگ اور فوگ کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اہم اجلاس

موسم سرما میں سموگ سے بچنے کے لیے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ڈاکٹر حسن طارق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم

جہلم : ممکنہ سموگ کے پیش نظر تمام اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اہم اجلاس کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم نے کی ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی انجینئر سعید احمد نے میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا۔ ڈاکٹر حسن طارق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم نے سموگ اور فوگ سے بچنے کے تمام تر اقدامات پر سختی سے عمل درامد کروانے کی ہدایات کی گئی۔اس حوالے سے ضلع بھر میں موجود بھٹہ خشت کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر چلانے،زرعی فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے، ذیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا شہر میں داخلے پر پابندی اور ٹریفک پلان اور ماحولیاتی آلودگی بچنے کے لیے اقدامات زیر غور لائے گئے اور اس حوالے سے عوام الناس کے لیے آگاہی پروگرام جاری کرنے کی ہدایات بھی کی گئیں ۔
موسم سرما میں سموگ اور فوگ کی وجہ سے ہونے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام اور سرکاری ہسپتالوں سے رات کے اوقات میں شہر سے باہر پیشنٹ ریفرلز نہ بھیجنے کے حوالے سے اقدامات زیر غور لائے گئے ۔
اس موقع پر ریسکیو1122,محکمہ پولیس، محکمہ صحت، لائیو سٹاک ، سول ڈیفنس ، میونسپل کارپوریشن،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایریگیشن،محکمہ زراعت ،محکمہ ماحولیات، اور لوکل گورنمٹ کو سموگ کی صورتحال میں لوگوں کو بہترین انداز میں اپنی سروسز فراہم کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ تمام تر اقدامات کا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

Exit mobile version