BBC Urdu TV

سماجی کارکن زاہد رحیم کی جانب سے ملیر کھوکھراپار میں مچھر مار اسپرے مہم

سماجی کارکن زاہد رحیم کی جانب سے ملیر کھوکھراپار میں مچھر مار اسپرے مہم ۔
جامع مسجد غوثیہ، تھانہ کھوکھراپار اور دیگر مقامات پر مچھرمار اسپرے کیا گیا۔

کراچی ( نمائندہ خصوصی) ملیر کھوکھراپار کے عوام بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ اور خطرناک مچھروں کی بہتات کی وجہ سے سخت ذہنی، جسمانی اذیت کا شکار ہیں۔ بجلی نہ ھونے کی وجہ سے مچھر نے معصوم بچوں کو ملیریا کا شکار کردیا ھے۔ عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ھوئے ممتاز سماجی کارکن اور چیئرمین خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن زاہد رحیم نے اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت اسپرے مشین اور دوا کا انتظام کرتے ھوئےاپنے رضا کاروںمیمون اسلام، عبدالباری کے ہمراہ ملیر کھوکھراپار مہران کالونی , سی ون ایریا، اتفاق کالونی، جامع مسجد غوثیہ، جامع مسجد گلزار مدینہ اور تھانہ کھوکھراپار میں اسپرے کرایا۔ عوام الناس نے اسپرے مہم کی تعریف کرتے ھوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی یہ اسپرے مہم جاری رہیگی ایس۔ایچ۔او۔ تھانہ کھوکھراپار اللہ بچایو رند نےبھی سماجی کارکن زاہد رحیم اور ان کے والیئنٹرز کے جذبے کی تعریف کی اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن زاہد رحیم نے اس موقع پر کہا کہ ھم عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اپنے محدود وسائل کے باوجود یہ اسپرے مہم کرکے ثابت کردیا کہ خدمت کے لیئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں صرف جزبہ اور خلوص ھو تو ہر مشکل کام کو اللہ پاک آسان کردیتا ھے۔

Exit mobile version