سماجی تنظیموں کے اشتراک سے عوام کی خدمت کرتے رہینگے۔زاہد رحیم ۔
انجمن پرتاب گڑھ کے تعاون سے منعقدہ مفت میڈیکل کیمپ میں 370 مریضوں کا معائنہ کیاگیا۔ خلیل الدین قریشی۔
کراچی ; (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے بانی و چیئرمین زاہد رحیم نے انجمن اتحاد المسلمین پرتاب گڑھ کے صدر خلیل الدین قریشی کے اشتراک اور عقیلہ لطیف میموریل ہسپتال نارتھ کراچی کی زیر سرپرستی راٹھور کمیونیٹی ھال محمود آبادنمبر 3 میں 103 واں مفت آئی/ میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا جس کاسارا انتظام انجمن کے جنرل سکریٹری فیصل شہاب، جوائنٹ سکریٹری محمد شبیر، سکریٹری اطلاعات ثاقب قریشی اور وسیم الدین نے سنبھالے ۔ اوودھ جنرل ہسپتال لانڈھی کے ڈاکٹر محمد گل، ڈاکٹر تسنیم، ڈاکٹر غلام حسین، سونولوجسٹ ڈاکٹر عبداللہ بن زبیر اور دیگر ڈاکٹرز نے 370 مریضوں کا معائنہ کیا۔ 36 مریضوں میں موتیا کی تشخیص کیگئی۔ تمام مریضوں کا شوگر، بلڈ گروپ اور کولیسٹرول اور نیورو تھراپی ٹیسٹ بھی مفت کیا گیا ۔آنکھوں( موتیا) کےمستحق مریضوں کا عقیلہ لطیف میموریل نارتھ کراچی کی جانب سے بالکل مفت امریکن لینس کے ساتھ آپریشن کیا جائیگا۔ ڈس ایبل ویلفیئیر ایسوسی ایشن کے بابر اور طارق سیموئل، پرتاب گڑھ برادری کے امریکہ سے آئے مہمان محمودالحسن اور دیگر شخصیات نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور عوام الناس کو دی جانے والی مفت طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہارکیا۔۔ اس موقع پر خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے بانی و چیئرمین ، کیمپ آرگنائیزر زاہد رحیم نے انجمن کےصدر خلیل الدین قریشی ، محترم محمود الحسن اور انکی ٹیم کا شکریہ کا ادا کرتے ھوئے کہا کہ ھمارا انجمن کے ساتھ چوتھا کیمپ ھے ان کی پوری ٹیم میں عوام کی بے لوث خدمت کا جزبہ بھرا ھے۔انشاء اللہ آئندہ بھی دیگر سماجی تنظیموں کے تعاون سے غریب ضرورتمند مریضوں کو ان کی دہلیز پر مفت طبی سہولیات فراھم کرتے رہینگے۔
