BBC Urdu TV

سلیم ملک کیس: سابق جج فضل میراں چوہاں اپیل پر سماعت کرینگے

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان، بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر، سلیم ملک کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔

سماعت کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سےفراہم کی گئی اپریل 2000 کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر سماعت ہوگی۔ سلیم ملک اب تک اس گفتگو کے حوالے سے جواب دینے میں ناکام رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ، انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی منظوری کے بعد سماعت کی تاریخ اور مقام کا اعلان کردے گا۔ اس وقت تک پی سی بی اس معاملے پرمزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔‏

Exit mobile version