سلیم حبیب یونیورسٹی میں بین الاقوامی مائکرو بائیولوجی کا نفرنس کاانقعاد
کراچی :(رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)
سلیم حبیب یونیورسٹی میں بین الاقوامی مائکرو بائیولوجی کا نفرنس کا انعقاد کانفرنس میں سائنسی سیشنز ، ور کشاپس، کلیدی لیکچرز ، سائنسی نمائش، غیر ملکی اور مقامی ماہرین کے تحقیقی مقالوں کی پریز بیشنر شامل تھیں۔ پاکستان اور بیرون ممالک کے تعلیمی وتحقیقی اداروں کے 400 سے زائد مندوبین نے مائیکرو بائیولوجی کا نفرنس میں شرکت کی۔ پاکستان سوسائٹی فار مائیکرو بایولوجی(FIBC-PS2023) کی 14 ویں بین الاقوامی کانفرنس، جس کا اہتمام سلیم حبیب یونیورسٹی (SHU) کے تعاون سے کیا گیا تھا، اور SHU کے شعبه بایوسائیسز ، فیکلٹی آف سائنس کی میزبانی میں 22-24 نومبر تک SHU میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے موضوعات میں ڈیزاسٹرز ، وبائی امراض ، اور مائکرو بایولوجسٹ کے لئے صحت عامہ کے چیلنجز ، جس میں 18 سائنسی سیشنز، 12 ہینڈ آن ورکشاپس، کلیدی پیکچرز ، ایک سائنسی نمائش، اور غیر ملکی اور مقامی ماہرین کے تحقیقی مقالوں کی زبانی اور پوسٹر پریز بیشنر شامل تھے۔ کانفرنس میں پاکستان اور بیرون ملک کے تعلیمی وتحقیقی اداروں کے 400 سے زائد مندوبین نے شرکت کی جن میں لبنان، جمیکا ، ایران،آسٹریلیا،امریکہ، نائجیریا، اور دیگر ممالک کے شرکا شامل تھے۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر کوثرعبداللہ ملک ، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، پاکستان تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی عبدالله، سر پرست اعلی پاکستان سوسائٹی فار مائیکرو بیالوجی، اور سی ای او، ڈاکٹر عیسی لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر، پروفیسر ڈاکٹر ۔ پاکستان سوسائٹی فار مائیکرو بایولوجی کی صدر شاہانہ عروج کاظمی اور چیتر پرین 2023 FIBC-PSM اور پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمدخان، وائس چانسلر، سلیم حبیب یونیورسٹی نے بھی تقریب کے دوران حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کی اہمیت کے بارے میں احاطہ کیا گیا۔ مائیکرو بائیولوجی کی توسیعات اور صحت کی دیکھ بھال،خوراک، زراعت، دواسازی، تشخیص، اور دیگر صنعتوں میں ان کی ایپلی کیشنز کی ایک وسیع رینج سے متعلق بتایا ۔ اس موقع پر موجود وائس چانسلرز، پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری ، وائس چانسلر، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی، ٹنڈو جام اور پروفیسر ڈاکٹر مجدد الرحمان، وائس چانسلر ، ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی، نے کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ افتتاحی تقریب میں، ڈاکٹر رانا جواد اصغر سی ای او گلویل ہیلتھ سٹر ٹیسٹ اینڈ ایلیمینٹر، پاکستان نے ڈاکٹر احمد علی انور میموریل نے لیکچر دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عقیل احمد، ڈین فیکلٹی آف سائنس، سلیم حبیب یونیورسٹی، اور سیکرٹری 2023 FIBC-PSM نے شکریہ کا نوٹ پیش کیا۔ اس کے علاوہ دیگر معززین اور صنعت و حرفت سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر جو ہر علی، وائس چانسلر، عثمانیہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی یونیورسٹی، کراچی، پروفیسر ڈاکٹر سعید خان، چیئرمین، شعبه مالیکیولر پیتھالوجی، DOW یونیورسٹی کے بھی موجود تھے۔ ہیلتھ سائنسز، کراچی، اور ڈاکٹر قیصر وحید سی بھی موجود تھے۔ کانفرنس کے پروگرام میں ایک میوزیکل شام اور سلیم حبیب یونیورسٹی کے اعزازی چانسلر ڈاکٹر ارم آفاق کی طرف سے ایک عشائیہ بھی تھا اختتامی تقریب میں چیئرمین سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر خالد شیخ نے شرکت کی۔ تقریب کے آخری دن تقریب کے شرکاء میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئی کانفرنس میں سلیم حبیب یونیورسٹی کے محمد عباس، ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس اور سلیم حبیب ایجوکیشن فانڈیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر، پروفیسر ڈاکٹر کلیم رضاخان، رجسٹرار، ڈاکٹر محمد حسین حبیب ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایجوکیشن، مارکیٹنگ، ایچ آراینڈ ایڈ من، ڈاکٹر ارشد محمود، چیئر پرسن، شعبہ بائیو سائنسز، ڈاکٹر سیدہ صدف اکبر اور یونیورسٹی کے ڈائریکٹرز، اور شعبہ جات کے سربراہان، چیئر پرسنز سمیت فیکلٹی طلباء اور عملہ بھی موجود تھا۔۔۔
