BBC Urdu TV

سلمان اقبال ایک بڑے عظیم اور ملنسار انسان ہیں

سلمان اقبال ایک بڑے عظیم اور ملنسار انسان ہیں۔

آپ اپنے ماتحتوں سے محبت عزت کیساتھ رویہ رکھنے کے عادی ہیں اور آپ اپنے ملازمین ماتحتوں کو اپنی فیملی کی طرح ان کے غم دکھ تکلیف مشکلات اور مسلے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ پہل اور کوشاں رہتے ہیں ہمیشہ بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ سلمان اقبال ایک سچے مذہبی دینی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جن کے دادا حضور قبلہ محترم حاجی یعقوب میمن گاندھی ان چند اللہ کے بندوں میں سے ایک ہیں جنہیں اللہ اپنے مقرب بندوں کی صحبت دعائیں اور انعامات سے سرفراز فرماتا ھے یہی وجہ ہے کہ محترم حاجی یعقوب میمن گاندھی کے چاروں فرزند بھی باپ کی فرمانبردادی اور تربیت کے سبب انتہائی غریب پرور ہیں۔ حاجی اقبال میمن گاندھی کے فرزند سلمان اقبال ہوں یا حاجی عبدالرؤف میمن گاندھی کے فرزند محبوب رؤف میمن گاندھی خدا ترستی شرافت و انکساری عاجزی خدمات میں کمال درجہ رکھتے ہیں۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے اس خاندان کو جہاں مال و دولت عزت و شہرت بے پناہ عطا کیں ہیں وہیں عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اپنی اطاعت گزاری کا بھی بہترین سلیقہ و ڈھنگ عطا کیا ھے۔ آپ کے خاندان کے طفیل ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں خاندان زندگی کی سہولیات سے سرفراز ھورہے ہیں یہ سب اللہ اور اسکے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کاصدقہ ھے جو جاری و ساری ھے دعا ھے ہمیشہ رہے آمین۔ میں سلمان اقبال کو نیک دعاؤں کیساتھ سلام پیش کرتا ہوں ۔

جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

Exit mobile version