BBC Urdu TV

سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیر انتظام بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس 5 اکتوبر 2022

یک زمانہ صحبت با اولیاء بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا

سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیر انتظام بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس 5 اکتوبر 2022۔بروز بدھ جنّاح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی
جس میں شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان
مد ظلہ العالی خصوصی شرکت فرمائیں گے۔ اور بعثت۔رحمت عالم ﷺ۔پر خصوصی خطاب فرمائیں گے
"محمد رسول اللہ ﷺ کو مبعوث فرما کرالله کریم نے اپنی معرفت کا دروازه کهول دیا۔ بعثت عالی کی اتنی روشنی هوئی کہ اس روشنی میں بندوں نے اپنے معبود برحق کو دیکھ لیا اگر آپ ﷺ کی بعثت کے بعد بھی کسی کو ایمان نصیب نہ ہو تو اسکا مطلب یہ ہو گا وہ قبول ایمان کی استطاعت ہی نہیں رکھتا۔ہماری منزل بعثتِ محمد رسول اللہ ﷺ ہے بعثتِ عالی ایک انقلاب ہے جو تاریخ انسانی میں صرف ایک ہی بار ہوا ہے۔بعثتِ محمد رسول الله ﷺ ہی وه نکتہ هے جو اتحاد کی بنیاد، مسائل کا حل، کامیابی کا زینہ اور نجات کا ضامن ہے۔
فرامین قاسم الفیوضات حضرت امیر اکرم اعوان رح
یہ میلے روز روز نہیں لگا کرتے
اللہ والوں کی محفل میں
بعثت نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے عنوان پر منعقدہ اس محفل میں شرکت آج بھی ہمارے دلوں کو نور نبووت سے منور کر سکتی ہے تمام احباب کو اس محفل کی دعوت عام ہے اور اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم اس سے مستفید ہو سکیں آمین
کانفرنس 4:30 سے نماز عشاء تک جاری رھے گی
خواتین کیلے خصوصی پردے کا انتظام بھی ہو گا۔
رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version